ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پولس اور تحصیلدار کی ہوٹل پر مشترکہ چھاپہ ماری: گانجہ فروخت کے الزام میں 2گرفتار

بھٹکل: پولس اور تحصیلدار کی ہوٹل پر مشترکہ چھاپہ ماری: گانجہ فروخت کے الزام میں 2گرفتار

Mon, 09 Jul 2018 21:49:02    S.O. News Service

بھٹکل:9/ جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر اور شہری پولس تھانہ افسر نے مصدقہ خبر پر   نہرو روڈ ، پھول بازار میں واقع ایک ہوٹل میں مشترکہ  چھاپہ ماری کرتے ہوئے گانجہ فروخت کاری کے الزام  میں 2لوگوں کو اپنی تحویل میں لینے کا واقعہ پیر کی شام پیش آیا ہے۔

ملزمان کی شناخت تعلقہ کے چوتھنی کے مکین ماستپا نائک (50) اور شرالی کے عبدالرحیم (40) بتائی گئی ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیاجاچکاہے۔ گرفتارشدگان سے 80گرام وزنی گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے، جس کی قیمت 3000روپئے بتائی گئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔ سی پی آئی گنیش کی رہنمائی میں ایس آئی بسوراج جانچ کررہے ہیں۔


Share: